عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اسے غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رات کو جنوبی بیروت میں حملہ کر کے 4 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رات کو جنوبی بیروت پر حملہ کر کے بہت سی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی موت اور اس کے بعد ایران کے اسرائیل پر حملوں کے نتیجے میں لبنان کی شہری آبادی پر اسرائیل کی بمباری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک طرف اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف غزہ پر بھی بمباری کر رہا ہے۔
حزب اللہ اور حماس اپنی بساط کے مطابق اسرائیلی علاقوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم خطے میں پھیلی اس جنگ سے عام لوگوں اور نہتے شہریوں کے انسانی حقوق شدید متاثر ہوئے ہیں۔
خاص طور پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور پھیلنے والے بارود نے بہت سے انسانوں کو قتل کیا ہے اور بہت سوں کو اپاہج بنادیا ہے۔