جسٹس یحیی آفریدی نے پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ اُن کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اُن سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ منگل کی شام سپریم کورٹ کے اگلے سربراہ کے انتخاب کے لیے قائم کردہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے عدالت عظمیٰ میں سنیارٹی میں نمبر تین پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس نامزد کیا تھا۔