لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ پنجاب کے تمام بازار رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔ اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس مکمل بند رکھی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کا مرکزی شہر ملتان ایئر کوالٹی انڈیکس میں 2135 سکور سے فضائی آلودگی میں سر فہرست آ گیا ہے۔
دوسرے نمایاں شہروں میں 676 سکور سے لاہور دوسرے ، 290 سکور سے پشاور تیسرے، 245 سکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔
خیبرپختون خوا کا شہر ہری پور 219 سکور سے پانچویں، 192 سکور سے راولپنڈی چھٹے اور 106 سکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔
حکومتِ پنجاب نے سموگ کی شدت بڑھنے پر پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لیے بند کر دیے ہیں۔
آئندہ ہفتے سموگ کی صورت مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ ’گھروں سے نہ نکلیں، بچوں کو بھی گھر سے نہ نکلنے دیں، سکول نہ جانے کا مطلب پکنک نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔‘