الجبیل : سعودی عرب کی معروف صنعتی کمپنی مصفاة أرامكو الجبيل (ساسرف) نے آج ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سعودی انجینئرز کی تنظیم (الهيئة السعودية للمهندسين) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کمپنی سےمعاہدےپر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد قومی انجینئرنگ صلاحیتوں کی ترقی، پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ اور صنعت و پیشے کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اسٹریٹیجک اہداف سے ہم آہنگ ہے،جو مملکت میں انسانی سرمائے کی ترقی اور جدید صنعتوں میں مقامی افراد کی شمولیت کو بڑھانے پرمرکوز ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے کئی اہم شعبوں میں تعاون کریں گے، جن میں سرِفہرست انجینئرز کی تربیت، پیشہ ورانہ ترقی، مہارتوں کا تبادلہ، اور سرٹیفیکیشن و کوالیفیکیشن پروگرامز کی فراہمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، صنعتی اداروں میں انجینئرنگ ورک پلیس ماحول کو بہتر بنانے اور جدت و کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ساسرف اور سعودی انجینئرز کی تنظیم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ شراکت داری نہ صرف انفرادی انجینئرز بلکہ سعودی انجینئرنگ سیکٹر کی مجموعی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ اس سے انڈسٹریل انوویشن کو بھی فروغ ملے گا اور سعودی انجینئرز کو عالمی معیار کی تربیت اور مواقع دستیاب ہوں گے۔
یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مملکت بھر میں انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں مقامی مہارتوں کو نکھارنے اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے
