ایران میں پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ گئے490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 10 ہزار سے زائد گرفتارکرلئےگئے
ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے (HRANA) نے دو ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
تنظیم کے مطابق ملک بھر میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں جھڑپوں اور تشدد کے واقعات میں ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایچ آر اے این اے کے اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت مظاہرین کی ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے 48 اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں میں ہلاکتوں اور گرفتاریوں سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث بین الاقوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
