بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کا خطہ ایک “آگ کے گولے” میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔
محمد البرادعی نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اس سے پہلے کہ کشیدگی ایک بڑے تصادم میں تبدیل ہو جائے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک سمیت تمام متعلقہ فریقین کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ خطے کو ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہایت خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں کسی بھی غلط فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں
