ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی شہر خرم آباد میں واقع شہید اشرفی اصفہانی ایئرپورٹ کو امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ صوبہ لورستان میں واقع ایئرپورٹ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، تاہم انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں کے دوران ایران کے دیگر علاقوں میں بھی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس سے قبل سیلسیلہ اور ڈیلفان کے دیہی علاقوں میں امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوا، جس سے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں خلل پیدا ہوا۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایرانی شہریوں کو ٹرین کے ذریعے سفر سے گریز کرنے کی وارننگ جاری کی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران میں ایک اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، جس کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment