لودھراں میں بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں لڑکی کو اس کے کزن نے شادی سے صرف ایک گھنٹہ قبل بیوٹی پارلر میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ ملزم سمیت اس کے والد اور مزید دو افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
