امریکی میڈیا ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز امریکا تک پہنچا دی ہیں، جن میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ میں امریکی حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے معاہدے کے لیے چند اہم نکات پیش کیے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنا، جہاز رانی کو بحال کرنا اور جوہری معاملے کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنا شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تجاویز کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا اور مرحلہ وار مذاکرات کے ذریعے ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ان ایرانی تجاویز پر اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم مشاورت کریں گے، جس میں آئندہ کی حکمتِ عملی اور ممکنہ ردعمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی ثالثی اس بحران میں ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، جو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ عالمی توانائی کی سپلائی کے استحکام کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment