اسلام آباد: ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے تقریباً 60 دن بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سفر بحال ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 26 فروری 2026 کے بعد پہلی بار ایران کی نجی ایئرلائن مہان ائیر کی کمرشل پرواز ڈبلیو 51185 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ واپسی پر یہی طیارہ پرواز ڈبلیو 5184 کے طور پر اسلام آباد سے تہران روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق اس روٹ پر مہان ائیر کی آئندہ پروازیں 7 مئی کو شیڈول ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط کی بحالی میں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق فضائی آپریشن کی بحالی خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کی بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment