ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ایک دھماکہ خیز اعلان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، اور یہ حملے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیں گے۔
آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کے تحت ایرانی فوج نے 150 سے زائد حساس اسرائیلی اہداف کو بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ ان اہداف میں اسرائیلی فوجی اڈے، اسلحہ فیکٹریاں، اور وہ تنصیبات شامل ہیں جہاں سے ایران اور فلسطین پر بم برسائے گئے تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک انتباہ نہیں بلکہ برسوں کے جبر اور مظالم کا عملی جواب ہے۔ انہوں نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل انتہائی درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ حملے بےگناہوں کےخون کا حساب ہیں۔ساتھ ہی سخت انتباہ دیا گیا کہ ایران کی سلامتی اس کی سرخ لکیر ہے، اور اگر اس پر حملہ ہوا تو ردعمل ایسا ہوگا کہ دنیا سانس روک لے گی۔
’’خیبر میزائل‘‘ جس کا ذکر سنتے ہی اسرائیل کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے جلد ہی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، اور اس کی گونج دنیا کے طاقتور دارالحکومتوں میں بھی سنی جائے گی۔
ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اب خاموشی کا دور گزر چکا ہے، اور ہر وار کا جواب دوگنا شدت سے دیا جائے گا۔
