ریاض:سعودی عرب کے تیزی سے ترقی کرتے سیاحتی اور سپورٹس منظرنامے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ایک نئی سیاحتی مہم "Unreal Calendar” کا چہرہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ 60 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو منگل کو لانچ کی گئی، جس میں رونالڈو نہ صرف فٹبال بلکہ سعودی عرب کے بھرپور ثقافتی، ورثے اور تفریحی ایونٹس سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں پرتگالی اسٹار کی آواز گونجتی ہے:
یہ مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب سپورٹس، فلم، فیشن اور ثقافت کے عالمی سیزن کا آغاز کر چکا ہے، اور خود کو بین الاقوامی سیاحوں اور شائقین کے لیے ایک مرکزی منزل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔سعودی سیاحت اتھارٹی کے مطابق یہ مہم یورپ کی بڑی مارکیٹوں، بھارت اور چین میں بھی بھرپور انداز میں چلائی جائے گی، تاکہ ریاض، جدہ، العلا اور دیگر شہروں میں سال بھر جاری رہنے والے عالمی معیار کے ایونٹس کو اجاگر کیا جا سکے۔
رونالڈو، جو 2022 سے النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں، سعودی عرب کی سپورٹس شناخت کا ایک مضبوط چہرہ بن چکے ہیں۔ حال ہی میں 2027 تک اپنے قیام میں توسیع کرنے والے فٹبال لیجنڈ کا کہنا تھا
یہ میرے لیے ایک خاص تجربہ ہے، جو چند سال پہلے ناقابلِ تصور تھا۔ سعودی عرب ماضی کی جڑوں کو عزت دے کر مستقبل تعمیر کر رہا ہےیہ وہ جگہ ہے جہاں ہر نوجوان کھلاڑی بڑا خواب دیکھ سکتا ہے۔
سعودی عرب کا وژن 2030 اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک صرف تیل پر انحصار ختم کرکے سیاحت، سپورٹس اور ثقافت میں دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر سیاحت احمد الخطیب کے مطابق،
ہم ایک ایسا ماحول تشکیل دے رہے ہیں جو ثقافت، مہمان نوازی اور عالمی معیار کے ایونٹس کو یکجا کرتا ہے۔ ہمارا ہدف ناقابل فراموش تجربات دینا ہے۔
مملکت اگلے چند سالوں میں فٹبال ورلڈ کپ 2034، اے ایف سی ایشین کپ 2027، ایسپورٹس اولمپک گیمز 2027 اور ایشین ونٹر گیمز 2029 جیسے بڑے مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔ اس وقت بھی سعودی کیلنڈر میں فارمولا 1، ایل آئی وی گالف، ٹینس، ایسپورٹس ورلڈ کپ اور سعودی پرو لیگ جیسے بڑے مقابلے شامل ہیں۔
سعودی سیاحت اتھارٹی کے مطابق، مملکت سیاحت کے شعبے میں 800 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم پر قائم ہے، جس سے 2030 تک اس شعبے کی مارکیٹ ویلیو 22.4 ارب ڈالر اور جی ڈی پی میں حصہ 16.5 ارب ڈالر تک متوقع ہے۔
