آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور ساحلی مقام بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی ہولناک فائرنگ نے پورے ملک کو سوگ میں مبتلا کر دیا، جہاں ایک مسلح شخص نے عوامی اجتماع پر اندھا دھند گولیاں برسا کر 12 افراد کو ہلاک کر دیا۔
واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے حملہ آور کو پاکستانی قرار دے کر گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کیا گیا، تاہم اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ حملہ آور پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری تھا۔ جس پاکستانی نوجوان شیخ نوید کی تصویر اور پروفائل سوشل میڈیا پر استعمال کر کے اسے ذمہ دار ٹھہرایا گیا، وہ خود سامنے آ گیا اور اس نے واضح کیا کہ اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، اور اس کے خلاف پھیلائی جانے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔
اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کے خطرناک رجحان پر بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
