پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں عالمی سطح پر بڑھتے جنگی خدشات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو شدید محتاط بنا دیا۔
کاروباری دن کے دوران حصص بازار میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
اعداد و شمار کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس ایک مرحلے پر گر کر 144,656 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا، جبکہ کاروبار کے دوران 151,000، 150,000، 149,000، 148,000 اور 146,000 پوائنٹس کی اہم حدیں بھی یکے بعد دیگرے ٹوٹ گئیں۔
بعد ازاں مارکیٹ میں جزوی بہتری آئی، تاہم مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 5,151 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 146,555 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، تیل کی بڑھتی قیمتیں اور عالمی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، تاہم طویل مدت میں معاشی استحکام کی صورت میں بحالی کی امید بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment