پنجاب میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گے۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ تین دن مکمل تعطیل ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا، اور اس حوالے سے تمام ضلعی تعلیمی اداروں کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے ہفتے میں پانچ دن اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب نئے شیڈول کے تحت تین دن تعطیل کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے طلبہ اور اساتذہ کو وقتی ریلیف ملے گا، تاہم اس کے تعلیمی اثرات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہوگا

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment