چین: 55 سالہ امیر کاروباری خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ شخص سے شادی کر کے دوبارہ زندگی کا نیا باب شروع کر دیا ہے اور تحفے میں انہیں 5 کروڑ یوآن (تقریباً 2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دیے، جس میں نقد، جائیداد اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔
یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے اور والد کے انتقال کے بعد 18 سال کی عمر میں انہوں نے بیوٹی انڈسٹری میں کام شروع کیا تاکہ خاندان کی مالی معاونت کر سکیں۔ چند سالوں میں انہوں نے اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارہ بھی کھولا، جس کے بعد انہوں نے اپنی کاروباری سلطنت کی بنیاد رکھی۔
45 سال کی عمر میں یو وین ہونگ کی محبت ایک جوان ماڈل سے ہوئی تھی جس کی عمر اس وقت 25 سال تھی۔ اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ شخص سے شادی کی ہے، جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کر چکا تھا۔
دونوں کی ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی میں ہوئی، اور یو وین ہونگ کی جانب سے اس شخص کو مسلسل تحائف اور رقم دی جاتی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں مہنگی مرسیڈیز گاڑیاں اور دیگر لگژری تحائف بھی دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق شادی مارچ 2025 میں ہوئی اور اس موقع پر یو وین ہونگ نے اپنے شریک حیات کو تحفے میں 5 کروڑ یوآن مالیت کے اثاثے دیے، جس میں نقد رقم، جائیداد اور گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ شادی چین میں دلچسپی کا باعث بنی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے، جہاں کچھ لوگ محبت اور لگژری زندگی کے امتزاج پر حیران ہیں، اور کچھ لوگ اس شادی کی سماجی پہلوؤں پر تبصرے کر رہے ہیں۔
