ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو یہ صرف ایران ہی نہیں بلکہ پورے خلیجی خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے باعث خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، اور کسی بھی ممکنہ تابکاری اخراج کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہیں گے۔
عباس عراقچی کے مطابق اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کے اثرات خلیج تعاون کونسل کے ممالک تک پھیل سکتے ہیں، جہاں انسانی زندگی اور ماحول دونوں کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
انہوں نے عالمی برادری سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا نہایت خطرناک عمل ہے، جو ایک بڑے انسانی اور ماحولیاتی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں بوشہر پلانٹ کے گرد کشیدگی ایک خطرناک موڑ اختیار کر چکی ہے، اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران پورے خطے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment