سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے زیر علاج تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کا جسدِ خاکی ان کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان منتقل کیا جائے گا، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
شہباز شریف اور نواز شریف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسی طرح مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک دیانتدار، شریف النفس اور مدبر سیاستدان تھے، جن سے ان کے ذاتی تعلقات بھی انتہائی خوشگوار رہے۔
سیاسی رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال سے ایک مہذب، باوقار اور اصولی سیاسی کردار کا باب اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ان کی خدمات اور کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے
