پاکستان نے ایران اور امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ ثالثی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دونوں فریقین کو واضح کیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے اگلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان وزیراعظم کی واپسی کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ اعلیٰ سطح پر مشاورت مکمل ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھی وہی وفود شرکت کریں گے جنہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات میں حصہ لیا تھا، جس سے تسلسل برقرار رہے گا۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے فوراً بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہو سکتا ہے۔
پاکستان ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment