سیول: فرانس، جاپان اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی کوریا نے بھی آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق اس حساس سمندری گزرگاہ میں کسی قسم کی فوجی تعیناتی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود جنوبی کوریا موجودہ صورتحال میں براہِ راست عسکری کردار ادا نہیں کرے گا۔
اس سے قبل فرانس نے امریکی صدر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس اس معاملے میں فوجی مداخلت سے گریز کرے گا۔
اسی طرح جاپان نے بھی اس معاملے میں امریکا کا ساتھ دینے سے انکار کیا، جبکہ آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے سے گریز کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے اس فیصلے سے خطے میں ممکنہ کشیدگی اور بڑے پیمانے پر تصادم کے خدشات کے پیش نظر محتاط پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔

Add A Comment