یورپی کمیشن نے ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر یورپ بھر کے شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کیلئے ڈرائیونگ اور فضائی سفر محدود کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں جاری جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں یورپ کو طویل مدتی توانائی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کو فوری طور پر متبادل توانائی ذرائع اپنانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر قابل تجدید توانائی جیسے شمسی اور ہوائی توانائی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ توانائی کے مؤثر استعمال کیلئے ہنگامی اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں حکومتوں اور نجی شعبے کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق گھروں سے کام کرنے کی پالیسی سے ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کمی آئے گی، جس سے ایندھن کی بچت ممکن ہوگی اور توانائی پر دباؤ کم کیا جا سکے گا۔ اسی طرح فضائی سفر میں کمی بھی توانائی کے استعمال کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو یورپ میں توانائی کے استعمال پر مزید سخت پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں، جس کے معاشی اور سماجی اثرات بھی سامنے آ سکتے
