اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون سے متعلق ایک اہم فیصلے میں فوجی معاہدے کی خودکار تجدید معطل کر دی ہے۔
روم سے عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی اور سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی ساز و سامان کے تبادلے، دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون اور مشترکہ تحقیق کے منصوبوں پر مشتمل تھا۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کی معطلی کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں جاری کئی مشترکہ سرگرمیوں اور منصوبوں کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
