پوپ لیو نے افریقی ملک کیمرون کے دورے کے دوران ایک اہم اور سخت خطاب میں حکومت کو کرپشن کے خاتمے اور طاقتور طبقوں کے اثر سے نجات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے صدر پال بیا اور دیگر اعلیٰ حکام کے سامنے کہا کہ ملک کو “دولت مند اور طاقتور طبقوں کی خواہشات” کے دباؤ سے نکل کر عوامی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت انسانی حقوق کا احترام کرے اور عوام کی آواز کو سنے، کیونکہ پائیدار استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب ریاست اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے۔
پوپ لیو نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہیں اور دنیا کو فوری طور پر امن کی جانب بڑھنا ہوگا۔
دوسری جانب انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دینے سے گریز کیا، جسے مبصرین ایک محتاط سفارتی رویہ قرار دے رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پوپ کا یہ بیان نہ صرف کیمرون بلکہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ شفاف حکمرانی، عوامی شمولیت اور طاقت کے توازن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

Add A Comment