واشنگٹن: لوزیانا کی ریاست میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شریوپورٹ میں پیش آیا، جہاں حملہ آور نے ایک ہی علاقے میں واقع 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 1 سے 14 سال کے درمیان تھیں، جو اس سانحے کو مزید دردناک بنا دیتا ہے۔
واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس ہولناک واقعے کی وجہ گھریلو تنازع بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا۔
حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر امریکا میں گن وائلنس کے بڑھتے ہوئے مسئلے اور اس کے سنگین نتائج پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Add A Comment