ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد جعفر اسدی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ایک بیان میں محمد جعفر اسدی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کی مشترکہ ملکیت ہیں، اور کسی بیرونی طاقت کو اس خطے کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔
انہوں نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے سخت لہجے میں کہا کہ ایران اپنے وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ وینزویلا نہیں جہاں آپ آ کر وسائل پر قبضہ کر سکیں”، اس بیان کو واشنگٹن کے لیے واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ خطے میں کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر اس نوعیت کے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، کیونکہ یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment