دوحہ: پاکستان اور قطر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے، زراعت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران قیادت نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی اور دفاعی روابط کے مضبوط ہونے سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ اس تعاون سے جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ ملے گا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہتا ہے، اور یہ نئے اقدامات دونوں ممالک کے لیے طویل المدتی ترقی اور سلامتی کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔
