ابوظہبی: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں، جو 1983 کے بعد کسی بھی کینیڈین وزیراعظم کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور تکنیکی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق، وزیراعظم کارنی صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں توانائی، زراعت، انفرااسٹرکچر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ اس موقع پر کینیڈا اور یو اے ای کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا اور مستحکم دور شروع ہونے کی امید ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس تاریخی دورے کا مقصد نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا، ٹیکنالوجی اور کاروباری شراکت داری میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے۔ دورے میں دونوں ممالک کے حکومتی اور تجارتی شعبوں کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے منصوبے بنائے جا سکیں۔
یہ دورہ کینیڈا-یو اے ای تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے نہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، انفرااسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں قریبی شراکت بھی ممکن ہوگی۔
اس تاریخی دورےکودونوں ممالک کےتعلقات کے لیے سنگ میل اورمستقبل میں اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کی راہ ہموار کرنے والا اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے
