امریکی فوج نے حال ہی میں لبنان کی جانب ارسال کی جانے والی اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ روکنے پر شام کو باضابطہ طور پر مبارکباد دی ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے لیے روانہ کی گئی تھی۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے بھری اس شپمنٹ کو روکنا خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے مشترکہ مفادات کا بنیادی محور حزب اللہ کو اسلحہ کی فراہمی روکنا اور اسے بے ہتھیار کرنے کی کوششیں ہیں، تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈم بریڈ کوپر نے شام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کے خلاف ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
