اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکرگزاری کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اردو میں جاری بیان میں کہا کہ “ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔”
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی ایرانی مندوب نے ایران پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا تھا

Add A Comment