ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کر دی.
ایرانی حکام نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیٹے مرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ معلومات ایرانی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
قبل ازیں علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ہاتھ سے لکھا گیا پیغام بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک نمایاں سیاسی اور عسکری مقام حاصل کیا اور ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے تک بااثر کردار ادا کیا۔
علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرتی ہوئی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے۔ وہ ایران کے طاقتور مذہبی اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے۔ متعدد بار صدارتی انتخابات میں وہ اہم امیدوار بھی رہے۔
شہید علی لاریجانی نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ بارہ سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی اور ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں

Add A Comment