بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ بیک وقت امن معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں بھی آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔
ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز بنت جبیل جیسے اہم اور اسٹریٹیجک علاقے پر قبضے کے قریب پہنچ چکی ہیں، جو حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ جنوبی لبنان میں آپریشن جاری رکھے جائیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ بیروت کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے لیے مذاکرات بھی جاری رکھے جائیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیک وقت عسکری کارروائی اور سفارتکاری کی حکمت عملی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ میدانِ جنگ میں برتری کے ساتھ مذاکراتی میز پر بھی مضبوط پوزیشن حاصل کرنا چاہتا ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment