امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد ناکہ بندی کے نتیجے میں ایران کی اہم بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق ناکہ بندی سے قبل بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطاً پانچ جہاز لنگر انداز ہوتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں بیس سے زائد جہاز بندرگاہ پر رکے ہوئے ہیں اور ان کی نقل و حرکت متاثر ہو چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت میں نمایاں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور جہاز بندرگاہ پر ٹھہرنے پر مجبور ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو کمزور کیا جا سکے۔
