ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے پیر کے روز داغے گئے 15 میزائل اور 4 ڈرونز کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق روکے گئے حملوں میں 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز شامل تھے، جنہیں دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیا۔
اس سے قبل آبنائے ہُرمز کے قریب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے ایک بحری جہاز پر ایرانی ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے اس پر مزید 4 میزائل بھی فائر کیے گئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں میزائل حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے تیل کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فجیرہ پٹرولیم انڈسٹریل سائٹ پر ہونے والے حملے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ اماراتی حکام نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Add A Comment