امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے، اور یہ وقفہ ممکنہ حتمی معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے اور اب ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ منصوبہ عارضی طور پر روکا گیا ہے، تاہم ایران پر عائد بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر کیا گیا تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور سفارتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مہم کے دوران امریکا کو نمایاں فوجی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی اور دونوں ممالک حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Add A Comment