راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نہیں تو کچھ نہیں۔ اس کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور اس کا موجودہ بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی سیاسی ماحول، سکیورٹی صورتحال اور ادارہ جاتی ڈھانچے سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص اپنی ناکامیوں کا الزام اداروں اور ریاست پر ڈال کر انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، لیکن ریاست پاکستان کسی بھی ایسے بیانیے کو برداشت نہیں کرے گی جو قومی سلامتی، ریاستی اداروں یا معاشرتی استحکام کو نقصان پہنچائے۔
لیفتیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ اور اس کا ہیڈکوارٹرز طویل عرصے سے قومی دفاعی ڈھانچے کی ضرورت تھا۔انہوں نے کہا کہ اس تعیناتی سے تینوں مسلح افواج کے درمیان کوآرڈی نیشن، جوائنٹ آپریشنز اور اسٹریٹجک فیصلی سازی مزید مضبوط ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حساس دوراہے پر کھڑا ہے اور ایسے میں قوم کو جھوٹ، انتشار اور شخصیت پرستی سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو سیاست کا ایندھن نہیں بنانا چاہیے۔ ریاست اور ادارے پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی جماعت، گروہ یا فرد کو ریاست دشمن بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ ہم اندر سے کمزور ہوں لیکن فوج اور عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دے گا
