اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران صدر زرداری عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک-عراق دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور تعمیرِ نو کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر زرداری کے اس دورے کو خطے میں مستقبل کے اقتصادی اور تجارتی منصوبوں کے لیے سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نئی سرمایہ کاری اور توانائی کے معاہدے بھی اس دورے کے دوران سامنے آ سکتے ہیں۔
