وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہیں قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی تعطیلات سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ ملازمین عید کی تیاری سکون سے کر سکیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام وفاقی سرکاری محکموں کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کی ہدایت موصول ہونے کے بعد تنخواہیں عید سے پہلے جاری کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
بیان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو مالی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بہتر انداز میں منا سکیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ اور دیگر متعلقہ محکمے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے انتظامی معاملات کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں
