پاکستان اور مصر کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق “تھنڈر-2” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشق چیراٹ میں واقع اسپیشل آپریشنز اسکول میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں اسپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کے اسپیشل فورسز کے دستے بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مشق کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا، انسداد دہشتگردی آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور جدید جنگی طریقہ کار کا تبادلہ کرنا ہے۔
مشق کے دوران دونوں افواج نہ صرف مشترکہ آپریشنل حکمت عملیوں پر کام کریں گی بلکہ ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق “تھنڈر-2” مشق پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور خطے میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو تقویت دے
