اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور مکمل ہو چکے ہیں، اور پاکستان اس اہم سفارتی عمل میں سہولت کاری کا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مذاکراتی عمل میں شریک دونوں ممالک کے وفود کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے مذاکرات میں شرکت کی۔
اسحاق ڈار کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود بطور نائب وزیراعظم اور عاصم منیر کے ہمراہ اس مذاکراتی عمل میں معاونت کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا، جس پر حکومت پاکستان ان کی شکر گزار ہے۔
نائب وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، اور اس بات پر زور دیا کہ سیزفائر کے عزم کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے تاکہ خطے میں استحکام اور امن کو یقینی بنایا جاسکے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment