امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث پاکستان ایک بار پھر اہم سفارتی مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد آ سکتے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی اس امکان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ جلد متوقع ہے۔
اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہم ملاقاتیں اسلام آباد میں ہی ہوں گی۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں غیر معمولی صلاحیت اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور ایسے دو ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہی جو طویل عرصے سے سنجیدہ بات چیت سے دور تھے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے اور پاکستان کی سفارتی اہمیت مزید بڑھ سکتی

Add A Comment