اسلام آباد: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک بار پھر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اہم سفارتی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عباس عراقچی عمان کے دورے کے بعد پاکستان آئے ہیں اور یہاں قیام کے بعد وہ روس کا بھی دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اپنے دورۂ پاکستان کے دوران انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے نہایت سودمند قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک قابلِ عمل فریم ورک پیش کیا ہے، تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکا سفارت کاری کے حوالے سے کس حد تک سنجیدہ ہے۔
اپنے گزشتہ دورے کے دوران عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کی تھیں، جن میں علاقائی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ ایک بار پھر اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں اور پاکستان اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment