سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنے مسافروں کے لیے ایک انقلابی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے اب وہ گمشدہ سامان کو آسانی سے ٹریک کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے اپنے ڈیجیٹل پورٹل پر ‘شیئر آئٹم لوکیشن’ کے نئے فیچر کو متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے مسافر ایئرٹیگ کی مدد سے اپنے سامان کا پتہ لگاسکیں گے۔
"فائنڈ مائی نیٹ ورک” کی سروس کا استعمال کرتے ہوئے مسافر اپنے سامان کا ٹریکنگ لنک حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر خصوصی طور پر آئی فون، آئی پیڈ، یا میک کے ذریعے دستیاب ہوگا، اور ‘فائنڈ مائی’ ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر آسانی سے اپنے سامان کا لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریکنگ لنک خود بخود اس وقت ختم ہوجاتا ہے جب سامان وصول کر لیا جاتا ہے، اور مسافر جب چاہیں اسے لاگ آؤٹ بھی کر سکتے ہیں۔
عبدالقادر عطیہ، چیف ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر، السعودیہ گروپ کا کہنا تھا کہ "یہ نیا فیچر کمپنی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عزم اور مسافروں کو جدید ترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودیہ گروپ ہمیشہ عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنے صارفین کے فضائی سفر کو بہتر بنایا جا سکے۔
