جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ایکسپو 2025 کے سعودی پویلین میں اس مرتبہ ایک منفرد نمائش پیش کی جا رہی ہے جس کا نام "دی آرٹ آف المانجا” ہے۔
اس نمائش میں سعودی عرب کی بااثر خواتین کی کامیاب کہانیاں پیش کی جائیں گی، جو نہ صرف ان کی محنت اور کامیابیوں کو اجاگر کریں گی بلکہ ان کے اثرات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ان خواتین میں رانیہ معلا، جو زادک کلِنری اکیڈمی کی بانی اور صدر ہیں، مشاعل الشمیمری، جو ایروسپیس انجینیئر اور مشاعل ایروسپیس کی بانی ہیں، اور جمانا راشد الراشد، جو سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی سی ای او اور ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئر ہیں، شامل ہوں گی۔
سعودی پویلین کا مقصدسعودی خواتین کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر منانا اور مختلف ثقافتوں کےدرمیان مکالمہ بڑھانا ہے۔اس نمائش کے دوران سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اورمستقبل کی ترقی کو بھی نمایاں کیا جا رہا ہے، جس میں 700 سے زائدایونٹس کی میزبانی کی جا رہی ہے۔
نمائش کا عنوان ہماری زندگیوں کے لیے مستقبل کے معاشرے کے ڈیزائن کی تشکیل ہے، جو سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت ہونے والی ترقی اور جدت کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے اس نمائش کے حوالے سے ایک پوسٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہےسعودی عرب میں آئیے اور دیکھیے کہ آپ کیسے متاثر ہوتے ہیں۔
