سعودی عرب کے شہر دمام میں حال ہی میں منعقد ہونے والے رنگا رنگ ایونٹ "پردیس میں دیس” نے حاضرین کو شاندار تفریح فراہم کی۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے معروف کامیڈین تابش ہاشمی اور گلوکار فاخر محمود نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔
پاکستان کے مشہور کامیڈین تابش ہاشمی نے اپنی منفرد کامیڈی سے ایونٹ میں شریک افراد کو خوب ہنسانا شروع کر دیا۔ تابش نے اپنے مخصوص انداز میں پردیسیوں کی روزمرہ زندگی اور ان کے تجربات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا، جس پر حاضرین نے بے تحاشہ قہقہے لگائے۔
دوسری جانب، گلوکار فاخر محمود نے اپنی لازوال آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ان کی پرفارمنس میں پاکستانی اور عربی گانے شامل تھے، جنہیں سن کر مداحوں نے بھرپور داد دی۔ فاخر محمود کی آواز کا جادو ایونٹ میں چھایا رہا اور حاضرین نے ان کے گانوں کے ساتھ محفل میں خوب محظوظ ہوئے۔
یہ ایونٹ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک یادگار موقع تھا، جس میں پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے انہیں اپنے وطن کی یاد دلائی۔ ایونٹ میں شریک افراد نے اس نوعیت کے پروگرامز کے مزید انعقاد کا مطالبہ کیا، تاکہ پاکستانی ثقافت اور فنون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
