شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہوگا۔ جس کا موضوع "خوشحالی کی کلید” ہے۔ کانفرنس 30 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔
27 اکتوبر کو متعدد مفکرین اور ماہرین کے ساتھ خیالات اور تجربات کے تبادلے کے لیے بند سیشن منعقد کیے جائیں گے۔
8 سے 30 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں اہم موضوعات پر مختلف سیشنز ہوں گے جیسا کہ پیداواری صلاحیت، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس کے اثرات، بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے پیش نظر دولت کی تخلیق، وسائل کی کمی کے جغرافیائی اور معاشی اثرات، آبادیاتی تبدیلیاں اور مستقبل میں معاشی ترقی کے ماحول کو تبدیل کرنا، شامل ہیں۔
کانفرنس ان چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے گی جو "جدت کے تضادات” کو تلاش کرکے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔سیشنز میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور پالیسی میں ترقی کے امکانات کیا ہیں، کس طرح مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں اور عالمی رابطے پرجیو پولیٹیکل تناؤ اور وسائل کی تفاوت پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟
اس کانفرنس میں 250 پینل مباحثوں کے ذریعے 8,000 سے زائد شرکاء اور 650 ممتاز مقررین کے ساتھ ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔جس سے ریاض کی پوزیشن کو ایک اہم عالمی مرکز کے طور پر تقویت ملے گی جو کہ سال دنیا بھر کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو ایک ساتھ جمع کرتا ہے تاکہ ان کے تصورات کو عملی حکمت عملیوں میں تبدیل کیا جا سکے۔
