ریاض: سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور، لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج انتقال کر گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی لیفٹیننٹ جنرل القحطانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 60 برسوں تک وزارت میں مثالی خدمات انجام دیتے رہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور اپنی طویل کیریئر کے دوران متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ کر ملکی سلامتی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے سعودی وزارت داخلہ اور عوام میں ایک گہرا خلا پیدا ہو گیا ہے
