سعودی عرب میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارت خانہ ریاض نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کی ہیں۔
سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ قوانین اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے منافی ہو۔سفارت خانے کی خدمات اور دستیاب رابطے بتائے گئے ہیں
ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ 24 گھنٹے فعال ہے، اور اس مقصد کے لیے ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے کے مقامات پر تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔سفارت خانے نے ہنگامی رابطے کے لیے درج ذیل نمبر فراہم کیے ہیں:
پاکستانی سفارت خانہ، ریاض
لینڈ لائن: +9660114887272، +9660114884111، +9660114884222
موبائل: +966576284980، +966560505030
پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ
لینڈ لائن: +966126689149، +966126692371
موبائل: +966590008295، +966536617573
شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت سعودی قوانین کی خلاف ورزی سے بچیں اور کسی بھی قسم کے حساس مواد کا اشتراک نہ کریں۔ہنگامی حالات میں فوری طور پر ریاض میں سفارت خانے یا جدہ قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔سفارت خانہ شہریوں کو ائیرپورٹ یا دیگر مقامات پر بھی فوری معاونت فراہم کرے گا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔
