ریاض: سعودی عرب کی سپریم عدالت نے شہریوں سے عید الفطر کا چاند اٹھارہ مارچ کو دیکھنے کی اپیل کر دی ہے۔
سپریم عدالت کی جانب سے جاری بیان میں مملکت بھر کے مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بدھ کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو افراد چاند براہِ راست یا دوربین کے ذریعے دیکھیں وہ اپنی گواہی قریبی عدالت یا متعلقہ مرکز میں درج کرائیں۔
سپریم عدالت نے مزید کہا کہ چاند دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد مقامی کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں اور اس نیک عمل میں شریک ہو کر اجر و ثواب حاصل کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس انیس مارچ کو منعقد ہوگا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Add A Comment