سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو آج عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی اور کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جانب سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔
ان رابطوں کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور موجودہ کشیدگی کے تناظر میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں پر غور کیا گیا۔
تینوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی روابط اور مسلسل مشاورت ناگزیر ہے، اور تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ان رابطوں میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ خلیجی ممالک باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے رابطے برقرار رکھیں گے
