ریاض: عالمی مواصلاتی میدان میں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ایک اور اعتراف سامنے آیا ہے، جہاں مملکت کو (ITU) کی کونسل کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ انتخاب میں منعقدہ آئی ٹی یو کونسل اجلاس کے دوران متفقہ رائے سے کیا گیا، جو عالمی سطح پر ڈیجیٹل پالیسی سازی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اہم منصب پر مملکت کی نمائندگی وزارتِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی تعاون و شراکت داری، انجینئر منصور القرشی کریں گے۔
عالمی برادری کی جانب سے یہ اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب ڈیجیٹل تبدیلی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور عالمی تعاون کے حوالے سے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ مملکت نہ صرف آئی ٹی یو کے اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر تکنیکی پالیسیوں اور ضوابط کی تشکیل میں بھی اہم کردار نبھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب 1965 سے آئی ٹی یو کونسل کا رکن ہے اور اس کی یہ نئی ذمہ داری عالمی سطح پر اس کے قائدانہ کردار کا تسلسل قرار دی جا رہی ہے۔ آئی ٹی یو کونسل، جو 190 رکن ممالک میں سے 48 ممالک پر مشتمل ہے، ادارے کی پالیسی سازی، بجٹ کی نگرانی اور مواصلاتی شعبے میں عالمی حکمت عملی ترتیب دینے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف سعودی عرب کے ڈیجیٹل ویژن کو تقویت دے گی بلکہ عالمی مواصلاتی نظام میں اس کے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کرے گی۔
